پہلی بار رشتہ دیکھنے والوں نے مسترد کردیا تھا : صنم جنگ
کراچی : صنم جنگ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا لڑکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ نہ سمجھیں کہ زندگی میں صرف آپ ہی مسترد ہوئی ہیں ہم بھی بہت بار مسترد ہو چکے ہیں۔وائرل ہوتی ویڈیو میں صنم جنگ نے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ بینک میں کام کرتی تھیں تو انہیں کوئی دیکھنے بھی آیا تھا، انہوں نے اس وقت سوچا کہ یہ کیا بدتمیزی ہے ، وہ ابھی چھوٹی ہیں اور ان کی تو ابھی یونیورسٹی بھی شروع نہیں ہوئی ہے ۔ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ پھر کیا تھا بس رشتہ دیکھنے آنے والوں نے انہیں ریجیکٹ کر دیا تھا۔