اہم خبریںبین الاقوامی

بغیرالیکشن شراکت اقتدار کیلئے تیار نہیں : اشرف غنی

کابل :  افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ نئے الیکشن کے بٖغیر کسی کو اقتدار میں شامل کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں،وزارت خارجہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر طالبان الیکشن کیلئے تیار ہیں تو ہم بھی بالکل تیار ہیں۔ادھر افغان صوبہ ہرات میں پشوان ڈیم پر حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔بغلان کے شہر پل خمری میں یونیورسٹی بس پر حملے میں 2 افرادہلاک ہوگئے ۔دوسری جانب پیر کوکابل میں خواتین سرکاری ملازمین کی بس پر حملے میں ہلاک خواتین کی تعداد4ہوگئی جبکہ ایک بچہ بھی زدمیں آکر ہلاک ہوا۔منگل کو زلمے خلیل نے افغان سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندگان اور این جی اوز کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button