سیاست میں نوجوانوں کی ضرورت کیوں؟

0 36

تحریر سید ضیاالرحمن
سیاست کسی بھی معاشرے کا ایک اہم ترین پہلو ہے شاید سیاسی کھلاڑیوں کا یہی رویہ ہے ،جس سے آج کے نوجوانوں کی اکثریت (خواہ وہ تعلیم یافتہ ہو یا نا خواندہ)اوپ چکی ہے ،اور بجاے ان کے خود سیاست سے بے زار نظر آرہی ہے ،بلکہ نفرت کرنے لگی ہے ۔

اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں خصوصی طور نوجوانوں کو اپنی اپنی جماعتوں میں نوجوانوں کی اہمیت کو جانتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر سیاست میں فعال رکھا جائے

کالجز/یونی ورسٹیز اور دوسرے مقامات پر آپ کو بہترے ایسے لوگ مل جائیں گے جو پالیٹکس (Politics)سے اپنی مطلق لا تعلقی کا اظہار کرتے دکھیں گے ۔مگر ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بیماری کا علاج اس سے بے ربط رہنے میں نہیں ،بلکہ ڈٹ کر اس کا سامنا کرنے اورصحیح تشخیص کے بعد دوالینے میں ہے ۔اسی طرح آج کی گندی سیاست کا جواب اس سے دور بیٹھ کر تماشا دیکھنے میں نہیں ؛ا س میں چھلانگ لگا کر گندگی کو باہر پھینکنے اور صفائی کو وہاں بسانے میں ہے ۔

یہ کام ہمارے لیے اورزیادہ اہمیت اس لیے اختیار کر جاتا ہے کہ ہم ایک جمہوری ملک میں سانس لے رہے ہیں ،جہاں ہر پانچ سال پر ایک حکومت کا انتخاب ہونا ہے ،خواہ ہم اس میں دل چسپی لیں یا نہ لیں ۔اگر نوجوانوں نے خاطر خواہ اس عمل میں حصہ لیا اور اپنے حق کا صحیح استعمال کیا توامید ہے کہ دیش بہتر راہ پر چل سکے گا۔

کوئی بھی معاشرہ نوجوانوں کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں، اگر جمہوریت کو مظبوط بنانا ہے تو نواجونوں کے کردار کو فعال بنانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.