اہم خبریںپاکستان

ٹی ایل پی پر پابندی تاریخ ساز فیصلہ ہے، وزیراطلاعات

نئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دے دیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ یقین ہے کہ پورا ملک حکومتی فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پہلے کبھی اس قسم کا فیصلہ نہیں کیا گیا، اگر فیصلہ کرلیں کہ ٹی ایل پی کو چلنے نہیں دینا تو یہ نہیں چل سکتے۔

ادھر پیمرا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی ہر قسم کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی اور تمام ٹی وی چینلوں اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو ہدایت جاری کردی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button