نمبرون بننے کیلئے طویل مدتی کام کر رہے ہیں:پی سی بی

0 33

لاہور: پی سی بی چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا ہے کہ نئے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائیگا ، ملکی کرکٹ میں بہتری کیلئے پانچ سالہ حکمت عملی مرتب کی ہے ، سسٹم میں تبدیلی کیلئے تھوڑا وقت درکار ہو گا ۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان عالمی کرکٹ کیلئے مضبوط ہو اور قومی ٹیم کی رینکنگ بہتر بنانے کی کوشش کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضاقائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کوئی بھی چیز راتوں رات نہیں بدل سکتی، ہم چاہتے ہیں کہ نمبرون بنیں اور اس کیلئے طویل مدتی کام کر رہے ہیں اور سسٹم تبدیل کرنے میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والوں کو نظرانداز کرنے کا تاثر غلط ہے ، دوسرے ممالک میں ایک دو کارکردگی پر سلیکشن نہیں ہوتی اور کارکردگی میں تسلسل دیکھا جاتا ہے اور جو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھائے گا، اسے ضرور موقع ملے گا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں لیکن مودی حکومت کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز مشکل ہے ۔ٹور سلیکشن کمیٹی با اختیار ہے ، بابراعظم کے ان فٹ ہونے پر نئے کپتان کا فیصلہ ٹور سلیکشن کمیٹی خود کرے گی ۔ انگلینڈ جاکر کھیلنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں تھا، مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.