مینار پاکستان پر اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا، خواجہ آصف
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں مینار پاکستان پر اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے مینارپاکستان پر تاریخی جلسے پر قائدین، رہنماوں اور کارکنان کو مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جس طرح جذبے بڑھائے اور جلسہ آرگنائز کیا وہ قابل تعریف ہے۔