ن لیگی پارلیمانی اراکین اپنے استعفے لندن والے قائد میاں صاحب کو بجھوا دیں
اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ن لیگی اراکین پارلیمان کو اپنے استعفے میاں نوازشریف کو لندن بھجوا دینے چاہئیں۔
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ن لیگ کو مفت مشورہ دے دیا کہتے ہیں کہ نوازشریف جنوری میں خود آکر استعفے سپیکر کو پیش کریں۔شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ”ایس توں کھٹ گھل تے انقلاب نئں جے آنا”۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز لاہور کے جلسے میں جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ سمیت اپوزیشن اراکین پارلیمان کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔