تعلیم موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلی بلوچستان
تعلیم موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان
53 سے زائد گرلز اسکولوں کی پرائمری سے مڈل تک کی سطح پر اپ گریڈیشن اور 53 گرلز سکولوں کی مڈل سے ہائی کی سطح تک آپریشن کے بعد حکومت 85 بوائز اسکولوں کو پرائمری سے مڈل اور 18 مڈل سے ہائی اسکولوں کی اپ گریڈیشن کر رہی ہے۔
حکومت بلوچستان نے 1400 ٹیچنگ اور 780 نان ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی کی۔
جبکہ 1550 سے زائد ٹیچنگ اور 1800 سے زائد نان ٹیچنگ سٹاف کی ریکروٹمنٹ پائپ لائن میں ہے۔
پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 459 ایس ایس ٹیز کی ریکروٹمنٹ عمل میں لائی گئی ہے
اور 700 ایس ایس ٹیز کی تقرری بھی حتمی مراحل میں ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا ٹویٹ۔