کورونا وبا: ایک روز میں مزید 3 ہزار 369 کیسز، 72 اموات
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 13 ہزار 235 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 6 ہزار 817 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 806 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 5 لاکھ 67 ہزار 813 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 82 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار 366 ہو چکی ہے۔