اہم خبریںبلوچستان

موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرہی ہے : ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ  : کوئٹہ  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیاد پر استوار کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے کے عوام کو روزگار دینا صوبائی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے صوبے میں سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں محکمہ لیویز میں اب تک8387 پوسٹیں دی جاچکی ہے جن میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کے 3460پوسٹوں پرٹیسٹ اورانٹرویوز کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پوری کرے گی اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے تمام اضلاع ترقی کے عمل میں صوبے کے دیگر ترقی یافتہ اضلاع کے برابر آئیں گے اور وہاں کے عوام کی عشروں پر محیط محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button