دورہ جنوبی افریقہ، زمبابوے:قومی دستوں کی نقاب کشائی،شرجیل خان کی واپسی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لئے 32رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 32 رکنی قومی سکواڈز کا اعلان کیا۔ٹی ٹونٹی ٹیم میں شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ کراچی کنگز کے ارشد اقبال اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم جونیئر کو پہلی بار سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان ، ارشد اقبال ، آصف علی،دانش عزیز،فہیم اشرف،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی ،محمد حفیظ ،محمد حسنین ،محمد نواز،محمد رضوان،محمد وسیم جونیئر ،سرفراز احمد،شاہین شاہ آفریدی،شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابراعظم ہی کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان ،عبداللہ شفیق،دانش عزیز ،فہیم اشرف،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف ،حسن علی،امام الحق،محمد حسنین،محمد نواز ،محمد رضوان ،محمد وسیم جونیئر،سرفراز احمد،سعود شکیل،شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادرشامل ہیں ۔زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر زاہد محمود کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ یاسر شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے ۔ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی بابراعظم کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، عبداللہ شفیق،عابد علی ،اظہر علی ،فہیم اشرف،فواد عالم،حارث رؤف،حسن علی،عمران بٹ،محمد نواز ،نعمان علی،ساجد خان،سلمان علی آغا،سرفراز احمد،سعود شکیل،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دھانی،تابش خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔



