کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 19 ہزار 317 شہری متاثر

0 30

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 580 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 317 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 764، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 294، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 348، بلوچستان میں 15 ہزار 525، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 937، اسلام آباد میں 17 ہزار 331 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 118 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.