دعا ہے سونیا گاندھی لمبی عمر پائیں: نریندر مودی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعا کی۔
اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی سے رکن پارلیمان سونیا گاندھی کی 74 ویں سالگرہ کے موقع ہر نریندر مودی نے مبارکباد کا ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا۔