امریکا کے بی 52 ایچ بمبار طیاروں کی مشرق وسطی پر پرواز
ایران کو کسی بھی اشتعال انگیزی سے بازرکھنے کا پیغام دینے کیلئے امریکا کے بی 52 ایچ بمبار طیاروں نے مشرق وسطی پر پرواز کی، مشرق وسطی میں امریکا کا ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں اس نوعیت کا یہ دوسرا مشن ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مشن کے تحت دو امریکی بمبار طیاروں نے مشرق وسطی کے اوپر پرواز کی۔
امریکی حکام کا کہنا تھاکہ یہ پروازیں خطے میں ایرانی مداخلت کے خلاف تہران کے لیے واضح پیغام ہیں کہ اگر ایران نے خطے میں کسی قسم کی تخریب کاری کی کارروائی کی کوشش کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔
مشرق وسطی کے خطے کے اعلیٰ امریکی عہدیدار جنرل فرینک میک کینزی نے ایک بیان میں کہا کہ ایک نان اسٹاپ مشن کے دوران دنیا بھر میں اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی اڑانیں، متعدد علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی کاروباری تعلقات اور علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ہماری مشترکہ وابستگی کی عکاسی کرتی ہیں۔