عبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر بھارتی خدشات مسترد کردئیے
نئی دہلی : نئی دہلی میں ایک انٹرویو میں اینکر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ بھارت کی سلامتی کیلئے تباہ کن نہیں ہوگا، عبداللہ عبداللہ نے اینکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاطالبان کے ساتھ امن معاہدہ کسی بھی دوسرے ملک کی سلامتی کیلئے تباہ کن نہیں ہونا چاہیے ۔