کوئٹہ( 10 اپریل2021ء) گلوبل پارٹنر شپ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی ، ایڈوکیٹ جنرل ارباب طاہر کاسی ، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن شیر خان بازئی ، سیکرٹری خزانہ پسند خان بلیدی ، سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی ، سیکرٹری قانون اکبر حریفال نے شرکت کی ۔اجلاس میں گلوبل پارٹنر شپ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے تجاویز مرتب کی گئیں جنہیں کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا ۔

