اہم خبریںشوبز

کترینہ کیف اور وکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی : بالی وڈ سپر سٹٓار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل بھارتی ریاست راجھستان میں آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جبکہ اداکار وکی کوشل 33برس کے ہیں۔ جوڑے نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق سٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ میں فروخت کر دیئے۔

یہی وجہ ہے کہ دونوں نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی رازداری برتی ہوئی ہے جبکہ مہمانوں سے شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر نہ لیک کرنے سے متعلق معاہدہ بھی کیا ہے۔

معاہدے میں یہ سرفہرست ہے کہ مہمان شادی میں کسی قسم کی ویڈیو یا تصویر نہیں بنا سکتے، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ ایک سکیورٹی ٹیم ہائر کی گئی ہے جو خصوصی نگرانی کرے گی کہ کوئی جوڑے یا تقریب کے کسی موقع کی ویڈیو یا تصویر نہ بنانے پائے، ورنہ مہمانوں کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button