اہم خبریںپاکستان

دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا

امریکی جریدے کے مطابق دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی پرامن موقف کی تائید اور بھارت کا منافقانہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے، بھارت نے فلموں کے ذریعے پاکستان اور پوری اُمت مسلمہ کودہشت گرد بناکر پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پوری دنیا میں دہشت گردی کے فالس فلیگ آپریشنز میں پیش پیش ہے۔ انڈین اسٹیبلشمنٹ، را، داعش اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں سے مل کر مسلمانوں کو بدنام کررہی ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ پٹھان کوٹ اور اُڑی جیسے واقعات بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے ذہنوں کی اختراع ہیں، امریکی جریدے نے بھارتی منافقت اور مودی سرکار کی چانکیا سیاست پر مہر ثبت کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button