اہم خبریںپاکستان

مٹیاری میں تیز رفتار ٹریلر نے پیدل افراد کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

حیدر آباد:   حیدر آباد کے قریب مٹیاری میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر نے پیدل افراد کو کچل دیا، واقعہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو مٹیاری ہسپتال منتقل کیا، حالت تشویشناک ہونے پر تینوں زخمیوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button