اہم خبریںپاکستان

کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار 934 شہری متاثر

اسلام آباد:   کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 175، بلوچستان میں 15 ہزار 460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886، اسلام آباد میں 17 ہزار 9 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button