اہم خبریںبلوچستان

وزیر اعظم عمران خان کے خلا ف ہر سازش کو کارکنان ناکام بنائیں گے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رندنے کہا ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان پربھرپور اعتماد ہے وزیر اعظم عمران خان کے خلا ف ہر سازش کو کارکنان ناکام بنائیں گے ۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ارب اور کھرب پتی عہدیداروں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے جنوبی پنجاب کا خواب وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں سچ ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کا کردار قابل فخر ہے غریب عوام کے لئے وزیراعلی پنجاب ہاﺅس تک رسائی قابل تحسین اقدام ہے جنوبی پنجاب کا قیام مستحکم پاکستان کی بنیاد ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button