خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

0

اسلام آباد  : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے انتخابی عمل میں خواتین بحثیت ووٹر، امیدوار، الیکشن اسٹاف، میڈیا، سیاسی ورکر کے طور پر شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین اور معاشرے کے تمام طبقات کی انتخابی عمل میں موثر شمولیت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں،یہ دن اِس حقیقت کا احساس دلاتا ہے کہ معاشرے میں خواتین کا کردار سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

سکندر سلطان راجہ کہتے ہیں کہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن پر ملک میں آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری عائد ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی کردار کی تکمیل احسن طریقے سے پورا کرنے کے مشن پر کاربند رہےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.