عوام لاپرواہ، کورونا متحرک، مزید 22 انسانی جانیں مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئیں

0

اسلام آباد  :  عوام کی لاپرواہی بڑے نقصان کا پیش خیمہ بننے لگی، کورونا وائرس متحرک ہونے سے مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی تعداد13 ہزار 227 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 تک جا پہنچی۔ لاپرواہی کا نتیجہ مسلسل اموات کا سبب بن رہا ہے، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار415 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855، خیبرپختونخوا 74ہزار027 ، پنجاب میں ایک لاکھ 77ہزار823،اسلام آباد 45 ہزار 740، بلوچستان میں 19 ہزار117 اور آزاد کشمیر میں 10 ہزار 579 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 959 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار347 جبکہ ملک بھر میں اب تک92 لاکھ 46 ہزار 827 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.