آفریدی کی بیٹی کا رشتے آنے کی تصدیق، شاہین کیلئے دعاگو

0

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کا رشتہ ہونے کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔انہوں نے سوشل میڈیاپر ایک پیغام میں شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بیٹی کا رشتہ مانگنے کی تصدیق کردی۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا ہے ، دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔ رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں، اللہ کی مرضی ہوئی تو یہ رشتہ طے ہوجائے گا۔میں شاہین آفریدی کی کرکٹ کے میدان میں تسلسل سے کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔بعدازاں شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہدآفریدی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے پیغام لکھاکہ لالا! دعاؤں کے لئے آپ کا بہت شکریہ،اللہ ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے ۔شاہین نے شاہد آفریدی کے بارے میں لکھا کہ آپ قوم کا فخر ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.