فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

0

کراچی  ( سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔گزشتہ روز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ویکسین لگوانے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداﷲ اچھا محسوس کر رہا ہوں لہٰذا افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ ویکسین کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں اورکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے ۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ویکسی نیشن کروائیں کیونکہ یہ ہمارے اور پاکستان کیلئے ضروری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.