
اسلام آباد: نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت، سابق میئر اسلام آباد انصر عزیز کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
موبائل ٹاورز کے ٹیکس اور اشتہاری بورڈز میں 50 ارب کی کرپشن پر نیب تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق انصر عزیز نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، انصر عزیز نے 2019 میں مویشی منڈی کی نیلامی رکوائی، نیلامی نہ ہونے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 9 کروڑ کا نقصان ہوا، غیر قانونی ٹاورز نصب کر کے سرکار کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔



