
ڈاکوؤں اور چوروں کے سامنے بے بس کراچی پولیس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ مہران ٹاؤن کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مزدور جان سے گیا۔
محنت مزدوری کر کے گھر واپس جانے والے مزدوروں نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد پولیس کو مدد کیلئے ون فائیو پر کال کی، اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، مبینہ مقابلے کے دوران عطاء اللہ موقع پر دم توڑ گیا، بھانجا اور ساتھی زخمی ہوگیا۔
جاں بحق عطاء اللہ کے بھائی کے مطابق وہ مزدوری کے بعد گھر واپس جا رہے تھے، پولیس نے فائرنگ کر کے عطاء اللہ کو مار دیا، لاش کے پاس پسٹل رکھ کر تصویریں بھی بنائیں۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ جاں بحق اور زخمی شخص کا کریمنل ریکارڈ نہیں ملا، مقتول کے بھائی کے بیان کے بعد 6 اہلکاروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کا فرانزک کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔




