اہم خبریںپاکستان

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عظمت ایران کے دورے پر پہنچ گیا

کراچی  : پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عظمت ایران کے دورے پر پہنچ گیا۔ ایران کی بندرگاہ بندر عباس آمد پر ایرانی بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے ایران کے سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت نے ایرانی بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ علاقائی میری ٹاٸم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button