اہم خبریںبین الاقوامی

مسلسل 9 سال تک سونے والی لڑکی کی حیران کن کہانی

لندن : یہ لڑکی تاریخ میں ”سلیپنگ گرل ایلن سیڈلر” کے نام سے جانی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لڑکی سونے کے بعد 9 سال تک نہیں جاگی، اور جب بیدار ہوئی تو اس کی ماں مر چکی تھی۔

تفصیل کے مطابق آپ نے اس دنیا میں بہت ساری عجیب وغریب چیزوں کے بارے میں سن رکھا ہوگا، لیکن آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک حیران کن لڑکی کے بارے میں بتلانے جا رہے ہیں، جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

برطانیہ میں تقریباً 150 سال قبل ایک ایسی لڑکی پیدا ہوئی کہ جس نے اپنی طویل نیند سے پوری دنیا کے لوگوں کو حیران کر دیا۔ یہ لڑکی اس طرح سوئی کہ 9 سال تک بیدار ہی نہ ہو سکی۔

ایلن سیڈلر نامی یہ لڑکی 15 مئی 1859ء کو انگلینڈ میں پیدا ہوئی۔ اس کے کل بارہ بھائی، بہن تھے۔ لڑکی کا خاندان تورویل نامی گاؤں میں مقیم تھا۔ یہ گاؤں آکسفورڈ اور بکنگھم شائر کے درمیان واقع ہے۔

اس بچی کی پیدائش کے وقت تو سب نارمل تھا، لیکن جب یہ لڑکی بارہ برس کی ہوئی، تو ایک رات اسے عجیب وغریب بیماری لاحق ہوگئی کہ جس نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو تشویش میں ڈال دیا۔

29 مارچ 1871ء کو ایلن معمول کے مطابق اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ سوئی اور اگلی صبح گھر کے باقی لوگ جاگے مگر ایلن نیند سے بیدار نہیں ہوئی۔ گھر کے لوگوں نے اسے اٹھانے کی بہت کوشش کی، بہت سارا پانی اس پر ڈالا مگر ایلن سیڈلر نہ اٹھ۔ سکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button