بین الاقوامی
اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار فلسطینی جاں بحق

راملہ : مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے باہر پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔
اسرائیلی پولیس نے دعوی کیا کہ فسطینی نوجوان نے پہلے ایک یہودی پر چاقو سے وار کئے، پھر ایک اسرائیلی پولیس اہلکار پر حملے کیلئے بھاگا جس پر وہاں موجود اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے گولیاں مار کر اسے ہلاک کر دیا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق زخمی یہودی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




