
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کےاندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے، ملک کی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار ہم خود ہیں، ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کےاندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں لیکن ہم رات کے اندھیرے میں ہونے والے فیصلے نہیں مانتے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا ٹولہ ہی تحریک انصاف ہے، کرپٹ سرمایہ دار اور حکمران پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں، اگر بلا امتیاز احتساب ہوگیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، اسمبلیوں میں موجود تمام افراد جیلوں میں ملیں گے۔



