اہم خبریںبین الاقوامی

انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 70 سے تجاوز

جکارتہ  : انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 70 سے بڑھ گئی۔

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی بھی شامل ہو گئی، کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچا دی۔

انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button