اہم خبریںپاکستان

کورونا:ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی کیلئے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی لگانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر سوسائٹی ذمہ داری نہیں پوری کر رہی تو عدالت کیوں مداخلت کرے ؟ عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا اور سیاست میں مشغول ہے ؟ درخواست گزار کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا چاہیے، اس قسم کے معاملات عدالت میں نہیں آنے چاہئیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ ملک قانون کی عمل داری کے تحت چل رہا ہے ؟ عام پبلک بھی اس پر عمل نہیں کر رہی، سب سے زیادہ غریب اس سے متاثر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button