اہم خبریںپاکستان

ووٹرز کے درمیان صنفی فرق پہلی بار کم ہوگیا

حالیہ انتخابی تاریخ میں ووٹرز کے درمیان صنفی فرق پہلی بار کم ہوکر ایک کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار رہ گیا ہے اور ملک بھر میں کل ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کل 11 کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار ووٹرز سے 6 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار (55 فیصد) مرد اور 5 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار (45 فیصد) خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

رواں سال جولائی میں حاصل ہونے والے ووٹرز کے اعداد و شمار سے معلوم تھا کہ ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 23 لاکھ 90 ہزار ہے جس میں 6 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار (55.66 فیصد) مرد اور 5 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار (44.34 فیصد) خواتین ووٹرز شامل ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار ووٹرز کا خلا اب بھی باقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button