کھیل

ندا ڈار دنیا کی 10 بہترین کھلاڑیوں میں شامل

لاہور:   پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار آئی سی سی کی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی رینکنگ میں شامل ہو گئیں۔

آئی سی سی کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی جاری رینکنگ میں پاکستان کی ندا ڈار بھی دس بہترین کرکٹرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی صوفی ڈیوائن پہلے جب کہ انگلینڈ کی نتالی سیویر نے آسٹریلیا کی الیزے پیری سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں ندا ڈار 241 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر آگئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button