شوبز
جادو نہیں محنت سے کامیابی حاصل ہوتی ہے :حریم فاروق

اسلام آباد : اداکار ہ حریم فاروق نے کہاکہ کامیابی کسی جادو سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ انہیں جادو کی چھڑ ی مل جائے اور وہ سب کچھ حاصل کرلیں جبکہ انسان کو ترقی ،شہرت اور آسائشیں ایک لمبے عرصے کی محنت کے بعد ملتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ زندگی میں اپنے خوابوں کو تعبیر کرنا چاہتے ہیں تو جدوجہد لازم ہے ،منزل پر پہنچنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا ،شارٹ کٹ وقتی طور پر شاید آپ کا فائدہ کردے لیکن اس سے مستقل کامیابی کی توقع نہیں رکھنی چاہئے اور محنت کرنی چاہئے ۔




