کھیل
قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم

لاہور: جبکہ صوبائی کوچز پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سلیکشن پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دوبارہ روایتی سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی ،جس میں چیف سلیکٹر کے ساتھ تین سے چار ارکان شامل ہوں گے ۔ نئے چیف سلیکٹر کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب میں صوبائی کوچزکی رائے لیا کرے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کا اعلان آئندہ چندروز میں کردیا جائے گا۔



