کھیل

آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی۔

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا دونوں فارمیٹ میں ٹاپ پر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔

ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم بدستور اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button