
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو گرفتار کرانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرا کر دونوں کو گرفتار کرانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
وزارت قانون نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے متعلق ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے وفاقی حکومت آج ہی لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرے گی۔ وزارت قانون نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
وزارت قانون قانونی حیثیت سے متعلق مراسلہ بھی ایف آئی اےکو بھجوائے گی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے دو مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔



