
اسلام آباد: صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تائیوان، تبت ، سنکیانگ پر چین کی حمایت کرتا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیرِ دفاع وے فَنگ حا نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی ، تائیوان ، تبت ، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کرتا ہے۔




