اہم خبریںپاکستان

فوج کے حلف کی بات کرنیوالے نواز شریف اپنا حلف بھی یاد کرلیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ کارکنان ان کی تحریک کے لیے باہر نکلیں۔ فوج کے حلف کی بات کرنیوالے نواز شریف کبھی اپنا حلف بھی یاد کرلیں۔

فواد چودھری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان لوگوں کو بھی غلطی کا اندازہ ہوگیا ہوگا جنہوں نے نواز شریف کو باہر بھجوایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کل ملکہ جذبات بنے ہوئے ہیں، جبکہ انقلاب کی جو قسم نواز شریف لاناچاہتے ہیں، ایساانقلاب دنیا نے دیکھا ہی نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں کارکنان ان کی تحریک کے لیے باہر نکلیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ہمارا آدھا گھنٹہ ضائع کیا، نوازشریف نے اتنا بڑا مذاق کیا کہ ہم نے ڈالر کو 100 روپے کے اندر رکھا، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ 33 ارب روپے اس کے لیے خرچ ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button