اہم خبریںپاکستان

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی ہے۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ ساتھ 2 اپریل بروز ہفتہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جس کے ایجنڈے میں قائد ایوان کا انتخاب شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد غیر مؤثر ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button