• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

فوج میں بحیثیت فوجی 2 سال تک خدمات دینے والا ریچھ

web desk by web desk
December 30, 2021
in بین الاقوامی
0
فوج میں بحیثیت فوجی 2 سال تک خدمات دینے والا ریچھ

وارسا : جنگ عظیم دوم کے دوران پولینڈ کی فوج میں 2 سال تک خدمات انجام دینے والے ریچھ کی موت کے بعد اس کی یاد میں مجسمہ بنا دیا گیا۔

یہ 1944 کی بات ہے جب دوسری جنگ عظیم اپنے عروج پر تھی، اس دوران پولینڈ کی فوج اٹلی کیلئے مصر سے اپنے سمندری جہازوں پر سوار ہو رہی تھی تا کہ وہاں جنگ میں حصہ لیا جائے جبکہ اسلحہ سپلائی پر ایک ریچھ مامور تھا۔

تاریخ اس ریچھ کو ووجٹیک کے نام سے جانتی ہے۔ پولینڈ کی فوج کو یہ ریچھ ایران میں لاوارث اور انتہائی کم عمری میں ملا تھا۔ اس کے بعد سے یہ ریچھ دو سال تک فوج میں بحیثیت ایک فوجی کے طور پر خدمات سر انجام دیتا رہا۔

ووجٹیک فوجیوں کے ساتھ ہی سوتا، ان کے ساتھ کھیلتا اور لڑائی کے دوران بھاری بھرکم وزن اٹھاتا۔ ایک سال بعد جب جنگ اختتام کو پہنچی تو ووجٹیک کی آخری قیام گاہ سکاٹ لینڈ میں ایڈنبرگ کا چڑیا گھر بنا، جہاں وہ کافی عرصہ رہا۔ اس کے سابق فوجی دوست وہاں آتے اور اس کے ساتھ وقت بتاتے۔ ریچھ کی موت کے بعد اس کا مجسمہ بنا دیا گیا۔

Previous Post

فخر زمان کا بھی بگ بیش لیگ سے معاہدہ طے پاگیا

Next Post

اردن : پارلیمنٹ کے اجلاس میں اراکین گتھم گتھا،گھونسوں اور لاتوں کی بارش

Next Post
اردن : پارلیمنٹ کے اجلاس میں اراکین گتھم گتھا،گھونسوں اور لاتوں کی بارش

اردن : پارلیمنٹ کے اجلاس میں اراکین گتھم گتھا،گھونسوں اور لاتوں کی بارش

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.