اہم خبریںبلوچستان

خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ اے این پی کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ، زمرک خان اچکزئی

کوئٹہ  : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز ی رہنما ء و صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ باچاخان اور ولی خان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر اے این پی کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے، تمام بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے میئرتحصیل میئر اور جنرل کونسلروں سمیت دیگر پر کامیابی ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اے این پی نے جس طرح انداز میں پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور آج پشتون عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اس پر خیبر پختونخوا کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے تمام تر مشکل حالات کے باوجود اے این پی کے امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں کامیاب کرایا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پشتون علاقوں میں پشتون عوام اے این پی کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے تمام جماعتوں کو آزما لیاہے کوئی بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے واحد اے این پی ہے کہ انہوں نے ہر دور میں عوام کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button