اہم خبریںبلوچستان

وفاقی حکومت بلوچستان کے معاملات پر دلچسپی نہیں لے رہی ہے ، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے معاملات میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے معاملات گھمبیر ہوتے جار ہے ہیں بلوچستان کی پسماندگی اورغربت کے ذمہ دار ناکام سلیکٹڈ حکمران ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کے مفادات پر اپنے مفادات کو مقدم سمجھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جما عت کے سنیئر اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مو لانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ گوادر کا مسئلہ سب کے سامنے ہے جسے حل کرنے کیلئے سلیکٹڈ حکمرانوں کو پہلے سوچنا چاہئے تھا مگربدقسمتی سے حکمرانوں نے ہمیشہ گوادر جیسے اہم علاقے کو نظر انداز کیا آ ج گوادر میں تمام سیاسی قوتیں اور عوام سراپا حتجاج ہیں مگر وفاقی حکومت مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اگر سلیکٹڈ حکمران اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ ہوتے تو آج یہ نوبت نہ آتی مو جو دہ حا لا ت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ موجودہ حکمران بلوچستان کے معاملات پر سنجیدہ نہیں بلکہ بلوچستان کو اب بھی نظر انداز کیا جارہا ہے اگر یہی حالات رہے تو بلوچستان کے عوام اپنے ہر مسئلے کو حل کرنے کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور حالات کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھا ئے جائیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئے جمعیت کسی بھی جمہوری عمل کے خلاف نہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے معاملات میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے معاملات گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں بلوچستان کے پسماندگی اورغربت کے ذمہ دار ناکام سلیکٹڈ حکمران ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کو مقدم اور عوام کے مفادات کوپس پشت رکھا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button