اہم خبریںبین الاقوامی

بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے علاوہ اہلخانہ اور سٹاف کے  14 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کوئمبا طور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button