اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت کا زمین سے فضا میں عمودی سمت مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

نئی دہلی : بھارت نے زمین سے فضا میں عمودی سمت مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کیلئے تیار کردہ میزائل کا تجربہ اوڑیسہ کے ساحل کے قریب چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا، بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق یہ میزائل 15 کلومیٹر کی حدود میں ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بھارتی نیوی کا یہ شارٹ رینج میزائل زمین سے فضا میں عمودی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انتہائی قریب آ جانے والے ٹارگٹس سے بحری جہازوں اور دیگر دفاعی تنصیبات کو بچانے میں مدد دے گا، میزائل کی اس سے قبل رواں فروری میں بھی آزمائش کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button