شوبز
طلبہ کو زبردستی امتحانات کیلئے کہنا نامناسب ہے :مہوش حیات

لاہور ( شوبز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مہوش حیات نے کہا کہ طلبہ کو زبردستی امتحانات کے لیے کہنا نامناسب ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران امتحانات کا انعقاد نہ صرف خطرناک ثابت ہوگا بلکہ تعلیم میں بہت زیادہ خلل آنے کی وجہ سے امتحانات کا انعقاد غیر منصفانہ بھی ہو گا۔انہوں نے وفاقی وزیرتعلیم سے اپیل کی کہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی امتحانات منسوخ کئے جائیں۔



