شوبز
فلموں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت:میکال ذوالفقار

کراچی ( سٹاف رپورٹر) اداکار و ماڈل میکال ذوالفقار نے کہا کہ ملکی فلموں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حق میں ہوں اگرایسا ہوجائے توملکی انڈسٹری کواستحکام مل سکتاہے ۔ غیر ملکی فلموں میں کام کرنا مقامی سینما میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حمایت کرنے کا ان کا طریقہ تھا۔ جب تک بیرون ممالک کے سرمایہ کار مقامی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو ملکی فلم انڈسٹری اور سینماانڈسٹری کومستحکم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا کودئیے گئے انٹر ویو میں کیا۔ انکاکہنا تھا کہ بھارتی فلموں سے فلمی کیریئر کا آغازکرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی۔بطور ماڈل میری شہرت وہاں تک پہنچی آفر آئی تو قبول کرلی۔ اب میں ہی کیا سب پاکستانی فنکار بالی ووڈکی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہیں۔




