اہم خبریںبین الاقوامی
کورونا مریضوں کا لوگوں سے میل جول حرام ہے :سعودی مفتی اعظم

ریاض : کورونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول حرام ہے ۔،انہوں نے شہریوں اورغیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کیلئے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط اور ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں ،ان کا کہنا تھا کہ صحت اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک گراں قدر نعمت ہے ، ہر انسان کو اس کی قدر کرنی چاہیے ، کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیماری پھیلانے سے بچیں۔




